Ghazal - Yeh Jo Lamhay Gulab Jaisay Hein
May 11, 2007 on 12:08 pm | In Tere Naam Kee Aahat |یہ جو لمحے گلاب جیسے ہیں
آ کہ تجھ بن عذاب جیسے ہیں
تو نہیں ہے تو ایسا لگتا ہے
سارے منظر سراب جیسے ہیں
یہ جو سپنے ادھر نہیں آتے
میرے خط کے جواب جیسے ہیں
پاس جائیں تو ہم پہ کھلتا ہے
لوگ سارے سراب جیسے ہیں
گیت ناہید کیا سناؤں میں
سُر سبھی اضطراب جیسے ہیں
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^