Ghazal - Uss Kay Hisaar e Khawb Ko Mat Karb e Zaat Kar
May 4, 2007 on 12:48 am | In Tere Naam Kee Aahat |اُس کے حصارِ خواب کو مت کربِ ذات کر
اُس خوشبوئے خیال کو تُو کائنات کر
دل کب تلک جدائی کی شامیں منائے گا؟
میری طرف کبھی تو نسیمِ حیات کر!
میں اک طویل راستے پر ہوں کھڑی ہوئی
یا حبسِ تیرگی لے یا ہاتھوں میں ہات کر
پہلے تو کھول بند قبا زندگی کے تُو
پھر اوس میں بھگو کے اُسے پات پات کر
دھیمے سُروں میں چھیڑ کے پھر سازِ زندگی
تُو میرے لہجے میں بھی کبھی مجھ سے بات کر
وہ ہجرتیں ہوں، ہجر ہو یا قصّہِ وصال
آ پھر سے میرے نام سبھی واقعات کر
پیروں سے اُس کے نام کے رستے لپٹ گئے
اب تو یقیں کے شہر میں ناہید رات کر
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^