Ghazal - Kabhi Samajh Mein Na Ayain Gi Chahattein Mairi
May 11, 2007 on 12:15 pm | In Tere Naam Kee Aahat |کبھی سمجھ میں نہ آئیں گی چاہتیں میری
مگر یہ دھیان میں رکھنا محبتیں میری
تم اِس کو نام دے دینا مری محبت کا
کہ خود میں پاؤ گے اکثر شباہتیں میری
رفاقتیں مری آباد تم کو رکھیں گی
یہ صرف یاد نہیں، ہیں کرامتیں میری
ترا ہی ذکر مرا دائمی وظیفہ ہے
تری ہی یادیں بنی ہیں ضرورتیں میری
کلی کو اپنے تبسّم سے خوف آتا ہے
ہوئی ہیں جب سے خزاں بار نکہتیں میری
میں اُسکو سوچ کے خوش ہوں تو ملنے پر ناہید
مجھے سنبھال نہ پائیں گی حسرتیں میری
No Comments yet »
RSS feed for comments on this post. TrackBack URI
Leave a comment
Presentation of Urdu Poetry Forum - Get RSS Feed:
Entries and comments feeds.
^Top^